🌹 اسَـلاَمُ عَلَيــْكُم🌹
زندگی میں کچھ لوگوں سے خلوص کا ایسا پکا رشتہ ھوتا ھے کہ وہ ھماری یادوں اور دعاؤں سے کبھی دور نہیں ھوتے. الله آپکو اور آپ کے اہل خانہ کو تاحیات صحت و تندرستی کے ساتھ خوش و خرم رکھے. الله پاک آپ اور آپ کے اہل خانہ پر رحمت خداوندی نازل کریں.
خوشیاں آپ کا مقدر ھوں. رزق حلال کی آپ پر برسات ھو. ایمان کامل، دین و آخرت کی بھلائ، سکھ، صحت اور تندرستی گھر بھر کے تمام افراد کو نصیب ھو. دعائیں وہ پھول ہیں. جو زندگی کی پریشانی میں آسانی اور کامیابی کی خوشبو بکھیرتی ہیں اور میری دعا ہے کہ رب ذوالجلال! آپکو صحت والی زندگی کے ساتھ تاحیات سلامت اور سدا شاد و آباد رکھے.
اے مالک حقیقی! مجھے اپنا تابع دار اور اپنے پسندیدہ بندوں میں رکھنا، مجھے ہمت دینا کہ تیری مخلوق کی خدمت کر سکوں. مجھے غرور اور گھمنڈ سے دور رکھنا.
اے عزتوں کے مالک! میری عزت قائم رکھنا. سب عزتیں تیرے قبضہ و اختیار میں ہیں.
الله کریم آپ کو سدا ایمان کی سلامتی، صحت اور خوشیوں سے مالامال رکھے.
آمین یارب العالمین.
No comments:
Post a Comment