چار ‏چیزیں ‏کبھی ‏نہ ‏چھوڑیں

چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں


(چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں)

1-شکر کرنا نہ چھوڑیں ورنہ آپ نعمتوں میں زیادتی اور اضافے سے محروم ہو جائیں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے 
لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيْدَنَّكُمْ (اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا) (سورة إبراہيم آیت 7)

2-اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ چھوڑیں* ورنہ آپ اس سے محروم ہو جائیں گے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یاد رکھے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے
فَاذْکُرُوْنِیْ اَذْکُرْکُمْ (تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا) (سورة البقرة: آیت 152)

3-دعا کو نہ چھوڑیں ورنہ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے
أَدْعُوْنِيْ أَسْتَجِبْ لَكُمْ (تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا) (سورة غافر:آیت 60)

4-استغفار نہ چھوڑیں ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے
وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُوْن (اللہ تعالیٰ ان کو عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں) 
(سورة الأنفال :آیت 33)
: یا اللہ یا کریم
یا رحمٰن یا رحیم 
ہم تیرے ان گنت انعامات واحسانات پر سجدۂ شکر ادا کرتے ہیں اور تجھ سے اپنے صغیرہ وکبیرہ گناہوں کی معافی مانگتے ہیں، ہمیں معاف کر دے، ہمیں اپنی رحمتِ خاص سے نواز دے، اپنا خاص کرم فرما دے، تمام برائیوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھ اور تمام بیماروں کو شفاء کاملہ عطا فرما، عزت عطا فرما اور ذلت سے بچا
ا

No comments:

Post a Comment